سکھر: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان کو لوٹ کر ان کی بدحالی اور مایوسی بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عوام کے مسائل کی کوئی حساسیت نہیں۔منگل کو جب چیئرمین پی پی پی کا لانگ مارچ خیرپور پہنچا تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ سینکڑوں لوگوں اور جیالوں کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قائم علی شاہ اور عمران خان تقریباً ایک ہی عمر کے ہیں لیکن قائم علی شاہ اب بھی نوجوانوں کے لیے کام کرتے ہیں جبکہ کٹھ پتلی عمران نے انہیں مایوس کیا ہے۔ چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ جمعرات کو پنجاب میں داخل ہوگا اور جی ٹی روڈ کے ذریعے ’ہم اسلام آباد میں داخل ہوں گے اور تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اس غیر جمہوری کٹھ پتلی کو ہٹا دیں گے‘۔ بلاول نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نے لانگ مارچ کے دباؤ کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کا اعلان کیا لیکن وہ عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے جو جانتے ہیں کہ صرف ایک روز قبل بجلی کے نرخوں میں 6 روپے اضافہ کیا گیا تھا
PK24NEWS delivers latest breaking news. This Blog covers not only Pakistan's current affairs but also covers International & National News. Here you will find news from all over the world like Sports, Business, Politics, Entertainment, Tech News and of course Government Jobs as well in Urdu and English In.Sha.Allah.